skip to main
|
skip to sidebar
Facebook
24 Hours Islam
Home
Islam
Ahadis
Duas
Byans
##آج کی احادیث##-----
ہدایت:
اگر تمہارے ذریعے اللہ تعالیٰ ایک شخص کو بھی ہدایت دیدے تو وہ تمہارے لئے سرخ اونٹوں کی دولت سے بہتر ہے۔ (صحیح البخاری:3701) -----
جنت کی ضمانت:
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے اس مومن بندے کا جس کی، میں کوئی عزیز چیز دنیا سے اٹھا لوں اور وہ اس پر ثواب کی نیت سے صبر کر لے، تو اس کا بدلہ میرے یہاں جنت کے سوا اور کچھ نہیں۔ (صحیح البخاری:6424)-----
پیغام:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرا پیغام لوگوں کو پہنچاؤ اگرچہ ایک ہی آیت ہو۔ (صحیح البخاری:3461)-----
بھیک:
نبی کریم ﷺ نے فرمایا اگر کوئی شخص رسی لے کر لکڑیوں کا گھٹا لائے پھر اسے بیچے اور اس طرح اللہ تعالیٰ اس کی آبرو محفوظ رکھے تو یہ اس سے بہتر ہے کہ وہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلائے اور بھیک مانگے۔ (صحیح البخاری:کتاب مساقات:2373)-----
بھلائی:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جس شخص کے ساتھ خدا بھلائی کرنا چاہتا ہے تو اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتا ہے۔ (صحیح البخاری:71)-----
صدقہ:
رسول اللہ ﷺ سے فرمایا جس نے حلال کمائی سے کھجور کے برابربھی صدقہ کیا تو اللہ اس صدقہ کو اپنے سیدھے ہاتھ سے قبول فرماتا ہے اور اس صدقہ کو صدقہ کرنے والے کیلئے بڑھاتا ہے یہاں تک کہ وہ پہاڑ کے برابر ہو جاتا ہے اور یاد رکھو کہ اللہ کی طرف پاکیزہ چیز کے علاوہ کچھ نہیں چڑھتا ہے۔ (صحیح البخاری:7430)-----
نماز عصر کی فضیلت:
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا رات اور دن کے فرشتوں کی ڈیوٹیاں بدلتی رہتی ہیں۔ فجر اور عصر کی نمازوں میں (ڈیوٹی پر آنے والے اور رخصت پانے والوں کا اجتماع ہوتا ہے)۔پھر تمہارے پاس رہنے والے فرشتے جب اوپر چڑھتے ہیں تو اللہ تعالی پوچھتا ہے حالانکہ وہ ان سے بہت زیادہ اپنے بندوں کے متعلق جانتا ہے، تم نے میرے بندوں کو کس حال میں چھوڑا۔ وہ جواب دیتے ہیں کہ جب ہم نے ان کو چھوڑا تو وہ( فجر کی) نماز پڑھ رہے تھے اور جب ان کے پاس گئے تب بھی وہ (عصر کی) نماز پڑھ رہے تھے۔ (صحیح البخاری:555)-----##آج کی احادیث##
No posts.
No posts.
Home
Subscribe to:
Comments (Atom)
Powered by
Blogger
.
Popular Posts